انٹرٹینمنٹ

فضا علی کی وینا ملک کو کم عمر لڑکوں کے ساتھ متنازع ویڈیوز پر سخت تنقید

سوشل میڈیا پر فضا علی کے ایک پروگرام کا ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے، جس میں میزبان فضا علی نے مہمان وینا ملک کو ان کے کم عمر لڑکوں کے ساتھ بنائی گئی متنازعہ ویڈیوز پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

پاکستانی شوبز کی دو معروف اداکارائیں، فضا علی اور وینا ملک، تقریباً بیس سال قبل کم عمری میں فنی کیریئر کا آغاز کر چکی ہیں۔ دونوں نے ڈرامہ اور میزبانی کے شعبوں میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے، تاہم حالیہ دنوں میں وینا ملک اپنی بولڈ گانوں اور کم عمر لڑکوں کے ساتھ ڈانس ویڈیوز کی وجہ سے خبروں میں رہیں۔

پروگرام کے دوران فضا علی نے وینا ملک سے مخاطب ہو کر کہا:
"میں تم سے بہت ناراض ہوں، وینا۔ تمہیں ٹک ٹاک پر اجنبی لڑکوں کے ساتھ ڈانس کرتے دیکھنا میرے لیے بہت مشکل ہے۔ تم ایک برانڈ ہو، اور جو بھی تمہارے ساتھ ہوتا ہے وہ خود ایک برانڈ بن جاتا ہے۔ ایسے لوگوں کے ساتھ کام مت کرو جنہیں کوئی نہیں جانتا۔ تم اپنے میوزک سے کما سکتی ہو، تمہیں یہ ریلز بنانے کی ضرورت نہیں۔”

فضا علی نے مزید کہا:
"کسی کے ساتھ بھی ویڈیوز بنانے سے گریز کرو، یہ محبت نہیں ہے۔ تمہاری عزت اور شہرت تمہاری اصل طاقت ہے، اور میں چاہتی ہوں کہ تم چمکو۔”

اس تنقید کے جواب میں وینا ملک نے کہا کہ وہ انہی لوگوں کے ساتھ کام کرتی ہیں جن سے محبت کرتی ہیں، تاہم انہوں نے "خاص تعلقات” کا اعتراف کرنے سے گریز کیا۔

واضح رہے کہ وینا ملک گزشتہ برسوں میں مختلف اسکینڈلز اور بے باک بیانات کی وجہ سے بھی خبروں کی زینت رہی ہیں۔ حال ہی میں ان کا ایک ویڈیو کلپ بھی وائرل ہوا تھا جس میں وہ متھیرا کے ساتھ ذو معنی گفتگو کرتے ہوئے نظر آئیں، جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button