انٹرٹینمنٹ

سارہ خان کے بدلے ہوئے انداز نے مداحوں کو حیران کر دیا — سرجری یا فلٹرز؟

کراچی: خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ سارہ خان کا شادی کے بعد بدلا ہوا روپ سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ اپنی نفاست، سادگی اور باوقار انداز کے لیے جانی جانے والی سارہ خان نے حال ہی میں اپنی بیٹی آلیانہ کی سالگرہ کے موقع پر چند تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں، جنہوں نے مداحوں کو حیران کر دیا۔

مداحوں کی جانب سے تصاویر پر تبصرے کرتے ہوئے پوچھا گیا: "کیا سارہ نے کاسمیٹک سرجری کروا لی ہے؟” کچھ صارفین نے ان کے چہرے کے خدوخال کو مختلف قرار دیا اور یہاں تک کہا: "یہ تو سارہ لگ ہی نہیں رہیں!”

ایک مداح نے کمنٹ میں لکھا: "مجھے لگا شاید یہ کوئی فین پیج ہے، کیونکہ چہرہ کافی بدلا ہوا لگ رہا ہے۔”

سارہ خان ان تصاویر میں آف وائٹ کوآرڈ سیٹ میں نہایت دلکش نظر آئیں۔ حالانکہ ان کے شوہر فلک شبیر اس موقع پر پیرس میں موجود تھے، لیکن انہوں نے سرخ گلابوں کا خوبصورت گلدستہ بھجوا کر اپنی محبت کا پیغام سارہ کو بھیجا۔

یہ واضح نہیں ہو سکا کہ چہرے میں یہ تبدیلی واقعی کسی بیوٹی پروسیجر کا نتیجہ ہے یا جدید فلٹرز کا کمال، کیونکہ سارہ خان کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی۔

شوبز انڈسٹری میں چہروں کی تبدیلی کوئی نئی بات نہیں، لیکن سارہ خان جیسی قدرتی خوبصورتی کی مالک اداکارہ میں ایسی واضح تبدیلی مداحوں کے لیے چونکا دینے والی ہے۔

اب سوشل میڈیا صارفین بےچینی سے انتظار کر رہے ہیں کہ آیا سارہ خان خود اس حوالے سے کوئی ردعمل دیں گی یا یہ راز یونہی مداحوں کے تجسس میں لپٹا رہے گا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button