انٹرٹینمنٹ

شوبز کی سابقہ اداکارہ زرنش خان کا نادیہ خان کو کھرا جواب، "عزت دینے سے عزت ملتی ہے”

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ زرنش خان نے حالیہ دنوں انسٹاگرام پر اپنی ساتھی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔ یہ معاملہ نادیہ خان کے ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کے حوالے سے ایک بیان کے تناظر میں سامنے آیا۔

نادیہ خان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کی رائے میں تبدیلی ہانیہ کی نہیں بلکہ دلجیت کے مؤقف کی بنیاد پر ہوئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دل بدلنا یا حقیقت کو تسلیم کرنا یوٹرن نہیں بلکہ وقت کے ساتھ بہتر انداز میں چیزوں کو دیکھنے کی عقل مندی ہے۔

اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے زرنش خان نے انسٹاگرام اسٹوری میں کہا:

"کم از کم اب آپ کو معلوم ہوگیا ہوگا کہ دوسرے لوگ کیسا محسوس کرتے ہیں جب آپ ان کے بارے میں برا بھلا کہتے ہیں۔”

زرنش نے نادیہ خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ:

"آپ کو کیا حق ہے کہ آپ کسی کے بارے میں ریمارکس دیں، ان کا مذاق اُڑائیں یا تنقید کریں؟ اپنی باری آنے پر برداشت نہیں لیکن جب جہاں مرضی بیٹھ کر کہتی رہیں تو یہ کیوں ٹھیک ہے؟”

زرنش خان نے مزید کہا:

"عزت دینے سے عزت ملتی ہے، تھوڑا اپنی زبان پر قابو رکھیں تاکہ دوسروں کو موقع نہ ملے۔ یہ پیغام صرف ان کے لیے نہیں بلکہ ہماری عوام کے لیے بھی ہے کہ ہمیں اپنے کام سے کام رکھنا چاہیے۔”

یہ تنازعہ سوشل میڈیا پر خوب چرچا کا باعث بنا ہوا ہے، جہاں فینز دونوں اداکاراؤں کی حمایت اور مخالفت میں بحث کر رہے ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button