انٹرٹینمنٹ

اداکارہ عائشہ خان کی تنہائی میں وفات: بشریٰ انصاری کا بچوں کے حق میں اہم وضاحتی پیغام

کراچی (شوبز ڈیسک) — پاکستان کی معروف اور سینئر اداکارہ عائشہ خان کی کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں تنہائی میں وفات اور ان کی لاش کئی روز بعد ملنے کے واقعے نے شوبز انڈسٹری اور مداحوں کو گہرے دکھ میں مبتلا کر دیا ہے۔
واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے بچوں پر تنقید کا سلسلہ شروع ہوا، جس پر سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے اہم وضاحت پیش کی ہے۔

بشریٰ انصاری نے بتایا کہ چند سال قبل ایک پروجیکٹ کے دوران ان کی عائشہ خان سے تفصیلی گفتگو ہوئی تھی، جس میں عائشہ نے کہا تھا کہ ان کے بچے بیرونِ ملک مقیم ہیں، ان سے رابطے میں رہتے ہیں اور ہر ممکن خیال رکھتے ہیں۔

بشریٰ انصاری کے مطابق:

"عائشہ نے بتایا تھا کہ ان کے بچے جاتے ہوئے ان کے لیے درازوں میں پیسے رکھ جاتے ہیں، لیکن وہ خود بچوں کے ساتھ رہنے کے بجائے اپنی تنہائی میں، کتابوں، عبادت اور سادگی میں سکون محسوس کرتی تھیں۔”

انہوں نے عوام سے بغیر تحقیق کے رائے دینے سے گریز کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ:

"یہ نہ بھولیں کہ ان کے بچے نجی طور پر کتنے دکھی ہوں گے۔ ایسے وقت میں تنقید کے بجائے مرحومہ کے لیے دعا اور لواحقین کے لیے ہمدردی زیادہ ضروری ہے۔”

واضح رہے کہ عائشہ خان کی لاش ان کے فلیٹ سے ایک ہفتہ بعد پڑوسیوں کی اطلاع پر برآمد ہوئی، جہاں وہ تنہا رہتی تھیں۔ ان کی زندگی سادگی، تنہائی اور روحانیت سے جڑی تھی، جیسا کہ ان کے قریبی جاننے والوں نے بتایا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button