انٹرٹینمنٹ

یوٹیوبر رجب بٹ زیادتی کیس میں بے گناہ قرار، عدالت میں عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی

لاہور: سیشن کورٹ لاہور میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، یوٹیوبر رجب بٹ کو تفتیش میں قصوروار نہ پائے جانے پر عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی گئی۔

ایڈیشنل سیشن جج سید نجف حیدر کاظمی کی عدالت میں رجب بٹ اور سلمان حیدر سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ رجب بٹ کی جانب سے سینئر وکیل میاں علی اشفاق عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق رجب بٹ سمیت تین ملزمان کے خلاف الزامات ثابت نہیں ہو سکے۔ تفتیشی رپورٹ کے پیش ہونے کے بعد رجب بٹ نے اپنی عبوری ضمانت کی درخواست خود واپس لے لی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

دوسری جانب شریک ملزم سلمان حیدر کی عبوری ضمانت میں عدالت نے 3 جولائی تک توسیع دے دی ہے تاکہ مزید تفتیش اور شواہد عدالت میں پیش کیے جا سکیں۔

یہ مقدمہ تھانہ نواب ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا، جہاں تفتیشی عمل جاری ہے۔ رجب بٹ کی بے گناہی کی ابتدائی تصدیق کے بعد کیس میں مزید قانونی پیش رفت متوقع ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button