انٹرٹینمنٹ

ندا یاسر سادگی میں بھی دلوں کی دھڑکن، بغیر میک اپ تصاویر پر مداحوں کا ملا جلا ردعمل

کراچی (شوبز ڈیسک) — پاکستان کی معروف میزبان اور اداکارہ ندا یاسر ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں، مگر اس بار وجہ ان کا کوئی مارننگ شو یا ڈرامہ نہیں بلکہ ان کی بغیر میک اپ تصاویر ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔

حال ہی میں ندا یاسر کو کراچی کے ایک مقامی کپڑے کے بازار میں سادہ لباس میں، مکمل طور پر بغیر میک اپ کے دیکھا گیا۔ تصاویر اور ویڈیوز میں ندا سیاہ سوٹ اور دوپٹے میں ملبوس، بالوں کو پونی میں باندھے دکاندار سے بھاؤ تاؤ کرتی نظر آ رہی ہیں۔
یہ ویڈیو ایک دکاندار کی جانب سے شیئر کی گئی، جس کے بعد مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے دیکھنے میں آئے۔

ندا یاسر، جن کے انسٹاگرام پر 2.6 ملین سے زائد فالوورز ہیں، نہ صرف مارننگ شو کی پہچان ہیں بلکہ کئی مشہور ڈراموں اور حالیہ عید کی ٹیلی فلم ملازم آن لائن میں بھی جلوہ گر ہو چکی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر وائرل ہوتے ہی مداحوں کی آراء کا طوفان آ گیا۔
کچھ صارفین نے ان کی فطری خوبصورتی کو سراہتے ہوئے کہا:
"سادگی میں بھی کمال لگ رہی ہیں، کاجول جیسی لگ رہی ہیں، بغیر میک اپ بہت پیاری لگتی ہیں۔”
جبکہ کچھ صارفین نے حیرت کا اظہار کیا اور سوال اٹھایا:
"کیا واقعی یہ ندا یاسر ہیں؟ تصدیق کریں!”

کچھ افراد نے ان کے ظاہری انداز کو "عمر کے حساب سے قابلِ قبول اور جاذبِ نظر” قرار دیا، جبکہ دیگر نے انہیں "ریئل اور بااعتماد” خاتون کہا جو سادگی کے ساتھ عوام میں آتی ہیں۔

یہ پہلو خاص طور پر قابلِ ذکر ہے کہ ندا یاسر جیسی شہرت یافتہ شخصیت کا بغیر میک اپ بازار میں آنا، نہ صرف ان کی عاجزی کی علامت ہے بلکہ یہ پیغام بھی دیتا ہے کہ اصل خوبصورتی سادگی میں ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button