انٹرٹینمنٹ

جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری کی جاپان میں تفریحی ملاقاتیں سوشل میڈیا پر وائرل

کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ کیٹی پیری کی جاپان میں سیر سپاٹے کی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

تصاویر میں دونوں ایک دوسرے کے گلے میں بازو ڈالے ہنستے مسکراتے نظر آئے، جبکہ ایک ویڈیو میں جاپان کے معروف ریسٹورینٹ میں سوشی کھاتے ہوئے بھی دکھائی دیے۔

سوشل میڈیا صارفین کے مطابق یہ دونوں صرف دوست نہیں بلکہ تعلقات میں کچھ زیادہ قریب ہو گئے ہیں، اگرچہ دونوں نے اب تک اس بارے میں کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا۔

پچھلے چند ماہ میں یہ سلسلہ مزید دلچسپ ہوا:

کیٹی پیری کی 41 ویں سالگرہ پر پیرس کی گلیوں میں دونوں ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے چہل قدمی کرتے نظر آئے۔

جسٹن ٹروڈو نے ایک تصویر بھی ری پوسٹ کی جس میں وہ کیٹی کے ساتھ جاپانی سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ سے مل رہے تھے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں حال ہی میں اپنی ازدواجی زندگیوں کے الگ الگ باب بند کر چکے ہیں:

کیٹی پیری نے جون میں اورلینڈو بلوم سے منگنی ختم کی، ان کی بیٹی بھی ہے۔

جسٹن ٹروڈو نے اگست 2023 میں اہلیہ سوفی گریگوئر سے 18 سالہ رفاقت ختم کی، اور تین بچے ہیں۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ خاص دوستی کہاں تک جاتی ہے، کیونکہ ترجمان دونوں کی خاموشی نے افواہوں کو مزید ہوا دی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button