انٹرٹینمنٹ

کولمبیا کی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا کنسرٹ کے دوران اسٹیج پر گر گئیں، مگر فوراً سنبھل کر پرفارمنس جاری رکھی

کینیڈا کے شہر مانٹریال میں عالمی شہرت یافتہ کولمبیائی گلوکارہ شکیرا اپنے لائیو کنسرٹ کے دوران اسٹیج پر پھسل کر گر گئیں، مگر انہوں نے فوری طور پر خود کو سنبھالا اور اپنی پرفارمنس جاری رکھ کر مداحوں کو متاثر کر دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، مانٹریال میں شکیرا کا کنسرٹ ایک بھرپور اور جذباتی تقریب تھی، جہاں ہزاروں مداح اپنی پسندیدہ گلوکارہ کو سننے کے لیے بےتاب نظر آ رہے تھے۔ اچانک پرفارمنس کے دوران شکیرا اسٹیج پر پھسل گئیں لیکن وہ فوراً اٹھ کھڑی ہوئیں اور ایسا محسوس نہ ہونے دیا کہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہو۔

شکیرا کے اس پیشہ ورانہ رویے پر حاضرین نے زوردار تالیاں بجائیں اور ان کی ہمت و جذبے کی بھرپور تعریف کی۔ ان کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر بھی ان کے پروفیشنل ازم کو سراہتے ہوئے محبت کا اظہار کیا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button