معروف امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کو نجی طیارے میں سگریٹ نوشی اور شراب پینے پر وارننگ
معروف امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کو ایک نجی پرواز کے دوران شراب نوشی اور سگریٹ نوشی کرنے پر حکام کی جانب سے وارننگ دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 44 سالہ برٹنی اسپیئرز میکسیکو کے شہر کیبو سان لوکاس سے لاس اینجلس واپس آ رہی تھیں، جب دورانِ پرواز انہوں نے پہلے شراب نوشی کی اور بعد ازاں طیارے کے اندر سگریٹ بھی سلگا لی۔ یہ حرکت جہاز میں موجود فلائٹ اٹینڈنٹس اور دیگر مسافروں کے لیے حیران کن اور پریشان کن ثابت ہوئی۔
متعدد افراد نے برٹنی کو یاد دلایا کہ طیارے میں سگریٹ نوشی سختی سے ممنوع ہے۔ تنبیہ کے بعد انہوں نے سگریٹ بجھا دی، مگر واقعے کی اطلاع ایئرپورٹ حکام کو دی گئی۔
لاس اینجلس ایئرپورٹ پہنچنے پر برٹنی اسپیئرز کو ضابطے کی خلاف ورزی پر وارننگ جاری کی گئی، تاہم انہیں مزید قانونی کارروائی کے بغیر جانے کی اجازت دے دی گئی۔
یہ واقعہ سوشل میڈیا اور شوبز حلقوں میں خاصی توجہ کا مرکز بنا، جہاں صارفین نے برٹنی کے اس رویے پر ملا جلا ردعمل ظاہر کیا ہے۔






