انٹرٹینمنٹ

45 سالہ معروف آسٹریلوی اداکارہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں

سڈنی: معروف آسٹریلوی اداکارہ اور سماجی کارکن ریکل کارپانی طویل علالت کے بعد 45 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ ان کے اہلِ خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق ریکل کارپانی گزشتہ کچھ عرصے سے ایک دائمی بیماری میں مبتلا تھیں، تاہم ان کی بیماری اور موت کی حتمی وجہ سے متعلق تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔

اداکارہ کی بہن جارجیا کارپانی نے انسٹاگرام پر جاری بیان میں کہا کہ “انتہائی دکھ کے ساتھ اعلان کرتے ہیں کہ ہماری خوبصورت بیٹی اور محبوب اداکارہ ریکل کارپانی طویل بیماری کے خلاف جدوجہد کے بعد اب ہم میں نہیں رہیں۔”

خاندان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اداکارہ کی آخری رسومات جمعہ، 19 دسمبر کو ادا کی جائیں گی، جن میں صرف قریبی اہلِ خانہ اور دوست شرکت کریں گے۔ اہلِ خانہ نے اس مشکل وقت میں پرائیویسی کی اپیل کرتے ہوئے مزید بیانات جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ریکل کارپانی نے آسٹریلوی ٹیلی وژن میں ایک طویل اور کامیاب کیریئر بنایا، بعد ازاں انہوں نے امریکی پروڈکشنز میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر منوائے اور ناظرین میں اپنی منفرد پہچان قائم کی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button