انٹرٹینمنٹ

غنیٰ علی کا اداکاری سے کنارہ کشی کا کوئی ارادہ نہیں، فنی سفر جاری رکھنے کا اعلان

لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ غنیٰ علی نے حالیہ انٹرویو میں شوبز سے کنارہ کشی کی خبروں کی واضح تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکاری ان کا جنون ہے اور وہ فنی سفر کو جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

اداکارہ نے وضاحت کی کہ رمضان المبارک کے دوران وہ اعتکاف میں تھیں، اسی دوران ان کے بھائی نے ان کی انسٹاگرام اسٹوری پر شوبز چھوڑنے کا پیغام شیئر کر دیا، جس کی وجہ سے مداحوں میں غلط فہمی پیدا ہوئی۔ غنیٰ علی کے مطابق، ان کے بھائی اور کچھ قریبی رشتہ دار چاہتے ہیں کہ وہ میڈیا سے دور ہو جائیں، تاہم وہ زبردستی نہیں کرتے بلکہ ان کی محبت اور احترام کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔

غنیٰ علی نے مزید کہا کہ وہ معیاری اور بامقصد کرداروں میں کام کرنے کو ترجیح دیتی ہیں اور کبھی روایتی ہیروئن بننے کی خواہشمند نہیں رہیں۔ انہوں نے کہا، "اداکاری میرا جنون ہے، اور میں شوبز کا حصہ رہ کر اچھے پراجیکٹس میں کام کرنا چاہتی ہوں۔”

اداکارہ کے اس بیان نے ان کے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں، جو ان کی واپسی اور نئے کرداروں کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button