بالی ووڈ اداکار شیش ودیارتی اور اہلیہ روپالی بروآہ ٹریفک حادثے سے محفوظ رہے
معروف بالی ووڈ اداکار شیش ودیارتی اور ان کی اہلیہ روپالی بروآہ ایک ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئے جب وہ آسام کے شہر گوہاٹی میں سڑک عبور کر رہے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ رات گئے گوہاٹی ایڈریس ہوٹل کے سامنے پیش آیا۔ پولیس کے بیان کے مطابق اداکار اور ان کی اہلیہ عشایئے کے بعد ہوٹل سے باہر نکل رہے تھے کہ ایک تیز رفتار ایونجر موٹر سائیکل نے انہیں ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں دونوں سڑک پر گر گئے اور شدید چوٹیں آئیں۔ موٹر سائیکل سوار بھی زخمی ہوا۔
گیتانگر پولیس نے تینوں زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق شیش ودیارتی اور روپالی بروآہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
اداکار شیش ودیارتی نے اپنے مداحوں کے لیے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا: "ہم دونوں ٹھیک ہیں، روپالی احتیاطاً ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔ زخمی موٹر سائیکل سوار ہوش میں آچکا ہے اور ہم اس کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔”
یہ واقعہ شیش ودیارتی اور روپالی بروآہ کے مداحوں کے لیے تشویش کا باعث بنا، لیکن خوش قسمتی سے دونوں اداکار محفوظ رہے اور اب بحالی کے مراحل میں ہیں۔






