ٹام کروز کا شائستہ رویہ مداحوں کا دل جیتنے میں کامیاب، سیول میں ایک خوبصورت واقعہ
سیول — ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز ایک بار پھر اپنے شائستہ رویے کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ حال ہی میں جنوبی کوریا کے شہر سیول میں اپنی فلم "مشن امپوسیبل: دی فائنل ریکوننگ” کی پروموشن کے دوران ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جس نے ٹام کروز کی انسانیت اور حسن سلوک کو اجاگر کیا۔
ریڈ کارپٹ پر ایک خاتون مداح، جو جذبات میں آ کر ٹام کروز سے ملنے آئی تھی، حادثاتی طور پر اپنا پاؤں اداکار کے جوتے پر رکھ بیٹھی۔ خاتون نے فوراً معذرت کی، جس پر ٹام کروز نے نہایت خوش دلی سے مسکراتے ہوئے جواب دیا: "آپ کو معذرت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں! میرے لیے یہ خوشی کی بات ہے کہ آپ نے میرے جوتے پر پاؤں رکھا۔”
ٹام کروز کی یہ عاجزانہ اور خوش اخلاق ردعمل نہ صرف مداح کو خوش کر گیا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی تیزی سے وائرل ہو گیا۔ اس کے بعد اداکار نے اس خاتون کو آٹوگراف دیا اور اس کے ساتھ سیلفی بھی بنوائی، جس پر مداح بار بار ان کا شکریہ ادا کرتی رہی۔
ٹام کروز کی یہ نئی فلم 23 مئی کو ریلیز ہو رہی ہے، اور اس کی ہدایتکاری کرسٹوفر مک کواری نے کی ہے۔ فلم کی تشہیری مہم کے دوران ٹام کروز اپنے شائستہ اور دوستانہ رویے سے مداحوں کے دل جیتنے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔
یاد رہے کہ ٹام کروز حالیہ دنوں اداکارہ انا دی آرماس کے ساتھ تعلقات کی خبروں کی وجہ سے بھی خبروں میں ہیں۔ اگرچہ ان کے تعلق کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی، تاہم ذرائع کے مطابق یہ دوستی سے کچھ زیادہ ہو سکتی ہے۔






