انٹرٹینمنٹ

بشریٰ انصاری کا دوٹوک مؤقف، جاوید اختر اور بھارتی میڈیا کو کرارا جواب

لندن/اسلام آباد: 6 مئی 2025

پاکستان کی سینئر اداکارہ، مصنفہ اور سماجی کارکن بشریٰ انصاری نے یورپ کے دورے کے دوران بھارت کے پاکستان مخالف بیانیے کو دوٹوک انداز میں مسترد کرتے ہوئے بھارتی مصنف جاوید اختر اور متنازع میڈیا رویے کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

انسٹاگرام پر جاری ویڈیو بیان میں بشریٰ انصاری نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جعلی کارروائیوں اور پاکستان پر لگائے جانے والے بے بنیاد الزامات پر سخت ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا:
"کیا ڈرامہ چلا رکھا ہے بھارت نے؟ پہلے اپنی ناکام پالیسیاں دیکھو۔ پاکستان میں ان عورتوں کو واپس دھکیلا جا رہا ہے جو 40 سال سے بھارت میں رہ رہی تھیں، تم نے انہیں ویزے دیے ہی کیوں تھے؟”

انہوں نے جاوید اختر کو براہِ راست تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا:
"تم تو اللہ پر یقین بھی نہیں رکھتے اور پاکستان کے خلاف زبان چلاتے ہو، عجیب شخص ہو، مرنے کے قریب ہو اور اب بھی باز نہیں آ رہے، کم از کم نصیر الدین شاہ کی طرح خاموش تو رہو۔”

بشریٰ انصاری نے بھارتی میڈیا، خصوصاً اینکر ارناب گوسوامی پر بھی طنز کیا اور اسے "چیخنے والا ذہنی مریض” قرار دیا، جب کہ ان ریٹائرڈ بھارتی فوجی افسران پر بھی تنقید کی جو پاکستان کے خلاف مسلسل زہر اگلتے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے یورپ میں ایک بھارتی لڑکی سے ہونے والی خوشگوار ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اصل نفرت عوام میں نہیں بلکہ چند مخصوص ذہنوں کی پیدا کردہ ہوتی ہے۔
"وہ لڑکی بہت محبت سے ملی، اصل میں نفرتیں انسانوں کے دل میں نہیں بلکہ میڈیا اور سیاست دانوں کی زبان میں ہیں۔”

سوشل میڈیا پر بشریٰ انصاری کے اس جرات مندانہ اور صاف گوئی سے بھرپور بیان کو بے حد سراہا جا رہا ہے۔ عوام نے ان کے اندازِ بیان، حب الوطنی اور واضح مؤقف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف ایک ورسٹائل فنکارہ بلکہ ایک باہمت پاکستانی بھی ہیں۔

فنکار، سماجی کارکن اور عوامی شخصیات کے لیے بشریٰ انصاری کی یہ پوزیشن ایک اہم مثال ہے کہ وطن کے مفادات کے لیے آواز بلند کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button