انٹرٹینمنٹ

علیزے شاہ کا دل چھو لینے والا انکشاف: "مجھے بھی سانس لینے دیں، افواہیں بند کریں”

کراچی (شوبز ڈیسک) — پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ علیزے شاہ نے حالیہ دنوں سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد ایک دل گرفتہ پیغام میں اپنی جذباتی کیفیت اور دباؤ کا انکشاف کیا ہے۔

24 سالہ اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے سوشل میڈیا پر مسلسل ٹرولنگ، بے بنیاد تنقید اور ذاتی زندگی میں مداخلت کے باعث خود کو نہ صرف جذباتی بلکہ جسمانی طور پر بھی متاثرہ محسوس کرنے کی بات کہی۔

"مجھے ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے میں اندر سے ٹوٹ چکی ہوں،” علیزے شاہ نے لکھا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ سوشل میڈیا چھوڑنے کے باوجود افواہوں کا سلسلہ جاری ہے، حتیٰ کہ کچھ نیوز چینلز نے ان کے والدین سے رابطہ کرکے دریافت کیا کہ "کیا وہ زندہ ہیں؟”

اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے انسٹاگرام پر واضح طور پر لکھا ہے کہ وہ زندہ ہیں، پھر بھی ایسی افواہیں ان اور ان کے گھر والوں کے لیے تکلیف دہ اور خوفناک ہیں۔
"میرے والدین کو کال کر کے پوچھا جا رہا ہے کہ میں مر چکی ہوں؟ یہ ناقابل یقین ہے۔”

اپنے جذباتی پیغام میں علیزے نے سوشل میڈیا صارفین اور میڈیا سے اپیل کی کہ وہ انہیں اور ان کے خاندان کو پرسکون زندگی گزارنے کا موقع دیں، ان کی پرائیویسی کا احترام کریں اور جھوٹی کہانیاں گھڑنے سے گریز کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ وہ کب سوشل میڈیا یا ڈرامہ انڈسٹری میں واپس آئیں گی، کیونکہ موجودہ دباؤ ان کے لیے بہت مشکل اور تکلیف دہ ثابت ہو رہا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button