مہیش بابو منی لانڈرنگ کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ میں طلب
بھارتی اداکار مہیش بابو کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں طلب کر لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تیلگو فلموں کے سپر اسٹار مہیش بابو کو سورانا گروپ اور سائی سوریا ڈیولپرز جیسے رئیل اسٹیٹ گروپس سے منسلک منی لانڈرنگ کیس میں طلب کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سورانا گروپ، سائی سوریا ڈیولپرز اور بھاگیہ نگر پراپرٹیز سے منسلک کمپنیوں کی تحقیقات کے دوران 100 کروڑ روپے کے غیر قانونی لین دین کا انکشاف ہوا ہے، جن میں سے 74.5 لاکھ روپے نقد ضبط کیے گئے ہیں۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ سورانا گروپ رئیل اسٹیٹ وینچرز کی آڑ میں بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی میں ملوث ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے مہیش بابو کو اتوار کو ہونے والی انکوائری کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
اداکار نے سورانا گروپ کے اشتہارات میں کام کرنے کے لیے 5.5 کروڑ روپے وصول کیے تھے، جب کہ پروموشنل سرگرمیوں کے لیے سائی سوریا ڈیولپرز نے مہیش بابو کو 5.9 کروڑ روپے ادا کیے، جس میں سے 2.5 کروڑ روپے نقد اور 3.4 کروڑ روپے چیک کے ذریعے ادا کیے گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ مہیش بابو کو دیے گئے معاوضے کی تحقیقات کریں






