وزن میں تشویشناک حد تک کمی؛ مداحوں کے اصرار پر کرن جوہر نے خاموشی توڑ دی
مداحوں اور خیر خواہوں کی جانب سے ان کے وزن میں تیزی سے کمی پر تشویش کے اظہار کے بعد بالآخر کرن جوہر نے اپنی خاموشی توڑ دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے نامور فلمساز کرن جوہر کا وزن ڈرامائی انداز میں کم ہوگیا ہے جس کے باعث مداح بار بار تشویش کا اظہار کررہے ہیں تاہم اس کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی۔
انسٹاگرام لائیو سیشن کے دوران کرن جوہر نے کہا کہ وہ مکمل طور پر صحت مند ہیں اور پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں۔
کرن نے کہا کہ انہیں وزن کم کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی جب ان کے خون کے ٹیسٹ سے معلوم ہوا کہ کچھ چیزوں کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔
تاہم کرن جوہر نے یہ نہیں بتایا کہ وہ خون میں کس چیز کی مقدار درست کرنے کی بات کر رہے ہیں۔
کرن جوہر نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ فی الحال دوائی پر ہیں لیکن دن میں صرف ایک وقت کھانا کھانے کی وجہ سے ان کا وزن کم ہوا ہے۔
کرن جوہر نے کہا کہ وہ اپنی فٹنس برقرار رکھنے کے لیے پیڈل بال اور تیراکی کرتے رہتے ہیں۔
فلمساز کرن جوہر نے کہا کہ وزن میں یہ تبدیلی صحت کے بہتر اہداف کے حصول کے لیے ہے اور یہ ہدف صحت مند طریقے سے حاصل کیا گیا ہے۔
انہوں نے شائقین کو مشورہ دیا کہ وہ صحت بخش کھانا کھائیں، ضرورت کے مطابق ہی کھائیں اور لالچ میں نہ آئیں۔ اچھی طرح سے کھانے کی کوشش کریں، ورزش کریں اور اپنا خیال رکھیں۔
جب ایک رایٹر نے ان سے روٹین کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ اگر یہ سب بتاؤں گا تو میرا راز کھل جائے گا اور اب سچ میں رازداری سب سامنے آ گئی ہے۔یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک صارف نے جوپر پر وزن کم کرنے والی دوا اوزیمپک کو استعمال کرنے کا الزام لگایا۔اس کے جواب میں جوہر نے انسٹاگرام اسٹوری پر اس پوسٹ کا اسکرین شاٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا وزن متوازن غذا کی وجہ سے کم ہوا ہے۔






