طوبیٰ انور نے جیون ساتھی کیلئے خصوصیات گنوادیں
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ طوبیٰ انور نے شادی کے لیے جیون ساتھی کی خوبیاں بتا دیں۔
طوبیٰ انور نے نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے ساتھ ساتھ شوبز انڈسٹری کے بارے میں بھی بات کی۔
میزبان نے اداکارہ سے جیون ساتھی کے بارے میں سوال کیا جس کے جواب میں طوبیٰ انور نے کہا کہ ان کے مطابق اچھی صحبت رکھنے والے شخص کا ہونا ضروری ہے، ہم کچھ لوگوں کو وقتی طور پر پسند کرتے ہیں۔
لیکن ان کے ساتھ برسوں کا رشتہ رکھنا مشکل ہو جاتا ہے کیونکہ دونوں کے درمیان اچھی دوستی نہیں ہے، بات کرنے کے لیے اچھے موضوعات نہیں ہیں۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر میں اپنی زندگی کسی کے ساتھ گزارنے کا سوچوں گی تو یہ ضرور دیکھوں گی کہ میری اس سے دوستی ہے یا نہیں، عزت کا رشتہ ہے یا نہیں، وہ پڑھا لکھا انسان ہے، اچھی کمائی کے علاوہ جیون ساتھی بھی ایسا ہونا چاہیے جو آپ کو سکون فراہم کرے۔






