انٹرٹینمنٹ

اس کی آنکھیں میرے جیسی ہیں: سجل علی کی بھانجی سے ملاقات کی تصاویر وائرل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ بہنوں سجل علی اور صبور علی کی ملاقات ہوئی ہے۔یاد رہے کہ اداکارہ صبور علی اور اداکار علی انصاری کے ہاں گزشتہ ماہ بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔صبور علی کی بڑی بہن اب اپنی بہن اور بھانجی سے مل چکی ہے۔سجل علی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر صبور اور اپنی بھانجی سے ملاقات کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

ان تینوں تصاویر میں سجل اور صبور کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے جب کہ دونوں بہنوں نے نومولود کا چہرہ مداحوں کو دکھانے سے گریز کیا ہے۔اداکارہ سجل علی نے بھی اپنی پوسٹ کو خوبصورت کیپشن دیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ میری بھانجی کی آنکھیں بالکل میری جیسی ہیں۔سجل علی کی اس خوبصورت پوسٹ پر ہزاروں لائکس اور سیکڑوں کمنٹس آ چکے ہیں۔

یاد رہے کہ صبور علی اور علی نے اپنے یہاں بیٹی کی خوشخبری سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شئیر کی ہے۔انہوں نے ایک خوبصورت پوسٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ یہاں ننھی شہزادی کی آمد ہوئی جس کا نام انہوں نے سرینہ علی رکھا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button