سائنس ٹیکنالوجی
گوگل نے جی میل کے لیے اے آئی کا مزید ایک نیا ٹول متعارف کرا دیا
انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے بھی اپنی ای میل سروس جی میل کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کا مزید ایک نیا ٹول متعارف کرا دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گوگل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جی میل میں پرانی اور مطلوبہ ای میلز کو جلد اور بہتر انداز میں تلاش کرنے کا اے آئی فیچر پیش کردیا گیا۔ اے آئی فیچر صارفین کو پرانی ای میلز جلد تلاش کرنے میں معاونت فراہم کرے گا۔
یہ نیا فیچر نہ صرف صارف کو پرانی مطلوبہ ای میلز تلاش کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ بلکہ وہ ملتی جلتی ای میلز بھی صارف کو تلاش کر کے دے گا۔
علاوہ ازیں اے آئی ٹول تلاش کیے گئے الفاظ پر نظر رکھتے ہوئے نہ صرف پرانی ای میلز کے نتائج فراہم کرے گا۔ بلکہ کسی بھی ادارے یا شخص کی جانب سے آنے والی یا انہیں بھیجی جانے والی ای میلز کے نتائج بھی فراہم کرے گا۔






