اہم خبریںسائنس ٹیکنالوجی

خلائی کیپسول Nyx کی کامیاب لانچ کے بعد پیراشوٹ کی ناکامی، سمندر میں گر کر تباہ

واشنگٹن (سائنس ڈیسک) — خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے اشتراک سے خلاء میں بھیجا گیا Nyx کیپسول اپنی کامیاب لانچ کے بعد بحرالکاہل میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔
23 جون کو وینڈن برگ اسپیس فورس بیس سے روانہ ہونے والا یہ کیپسول اگلے روز کامیابی سے زمین کے ماحول میں داخل ہوا لیکن پیراشوٹ کی ناکامی کے باعث بحرالکاہل میں کریش کر گیا، جس کے نتیجے میں اس میں لدی بھنگ اور انسانی باقیات سمندر میں غرق ہو گئیں۔

‘مارشین گرو’ پراجیکٹ کے تحت بھیجی گئی بھنگ
کیپسول میں موجود بھنگ کے پودے کو ‘مارشین گرو’ پروجیکٹ کے تحت بھیجا گیا تھا، جس کا مقصد مائیکرو گریوٹی میں بیج سے پودا بننے کے عمل اور مشکل خلائی حالات میں بقا کی تحقیق کرنا تھا۔

انسانی باقیات کی عزت اور احترام کے ساتھ خلائی سفر
انسانی باقیات بھی اسی کیپسول میں تھیں، جنہیں ٹیکساس کی کمپنی سیلیسٹس نے خلائی سفر کے لیے راکھ کی صورت میں فراہم کیا تھا۔ یہ باقیات 166 افراد کی تھیں جنہیں ان کے اہل خانہ نے خلاء میں رخصت کرنے کی درخواست کی تھی۔ کمپنی نے اپنے گاہکوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کرتی ہے اور امید ہے کہ اہل خانہ کو یہ تسلی ہوگی کہ ان کے پیارے اس تاریخی مشن کا حصہ بنے، زمین کے گرد چکر لگایا اور اب بحرالکاہل کی گہرائیوں میں آرام کر رہے ہیں۔

ماضی میں بھی پیش آیا تھا ایسا حادثہ
یہ پہلا موقع نہیں جب خلائی مشن کے دوران راکھ یا دیگر قیمتی مواد کھویا گیا ہو۔ 2023 میں بھی ناسا کے ایک خلانورد کی راکھ کو لے جانے والے راکٹ کا نیو میکسیکو میں حادثہ پیش آیا تھا۔

Nyx کیپسول کا مشن
Nyx کیپسول جرمن اسٹارٹ اپ ‘دی ایکپلوریشن کمپنی (TEC)’ کے پروگرام ‘مشن پاسیبل’ کا حصہ تھا، جس میں خلائی تحقیق اور تجربات کو فروغ دیا جاتا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button