انٹرٹینمنٹ
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار جوڑی منیب بٹ اور ایمن خان کی کامیاب شادی کا راز
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار جوڑی منیب بٹ اور ایمن خان نے اپنی کامیاب شادی کا راز بتا دیا۔
منیب بٹ نے حال ہی میں جیو ٹی وی کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں اپنی اہلیہ اداکارہ ایمن خان کے ساتھ شرکت کی جہاں ان دونوں سے یہ سوال پوچھا گیا کہ اداکاروں کی شادیاں اکثر کامیاب نہیں ہوتیں تو آپ دونوں میں ایسی کونسی خصوصیات ہیں جن کی وجہ سے آپ کی شادی کامیاب ہے؟
ایمن خان نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شادی کو کامیاب بنانے کے لیے انسان کی شخصیت میں تحمل کا ہونا لازمی ہے جو کہ ہم دونوں میں ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ کوئی بھی رشتہ ایک ماہ میں ہی کامیاب نہیں ہوتا، شادی کے بعد دونوں میاں بیوی کو ایک دوسرے کو سمجھنے میں تھوڑا وقت لگتا ہے۔






