ایپل کے فولڈ ایبل فون کی لیک: 2026 میں 7.7 انچ اندرونی اور 5.5 انچ کوور اسکرین کے ساتھ متوقع ریلیز
ٹیکنالوجی کی دنیا میں دلچسپی بڑھا دی گئی ہے کیونکہ ایپل کے آئندہ برس فولڈ ایبل اسمارٹ فون کے میدان میں قدم رکھنے کی افواہیں زور پکڑ رہی ہیں۔ چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم وائیبو پر معروف لیکر ڈیجیٹل چیٹ اسٹیشن (ڈی سی ایس) نے ایپل کے ممکنہ فولڈنگ فون کی اہم تفصیلات شیئر کی ہیں۔
لیکس کے مطابق، ایپل کا فولڈ ایبل فون، جسے فی الحال "آئی فون فولڈ” کے نام سے جانا جا رہا ہے (اگرچہ کمپنی کی جانب سے حتمی نام طے نہیں پایا)، اس کی اندرونی فولڈنگ ڈسپلے تقریباً 7.7 انچز کی ہوگی، جبکہ اس کا کوور اسکرین 5.5 انچز کا ہوگا۔ یہ اسکرین سائز اینڈرائیڈ فولڈ ایبل فونز سے نمایاں طور پر مختلف ہے، جو صارفین کے لیے ایک نیا تجربہ ثابت ہو سکتا ہے۔
ڈیجیٹل چیٹ اسٹیشن نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ یہ ڈیوائس 2026 میں مارکیٹ میں متعارف کرائی جائے گی۔ واضح رہے کہ پہلے بھی اطلاعات آ چکی ہیں کہ ایپل کا فولڈ ایبل فون پروٹو ٹائپ ٹیسٹنگ کے مرحلے میں ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی اس نئے فارمیٹ پر کام کافی حد تک آگے بڑھا چکی ہے۔
یہ اقدام ایپل کے لیے فولڈ ایبل فون کی کیٹگری میں قدم رکھنے کا آغاز ہوگا، جو مارکیٹ میں موجود دیگر برانڈز سے مقابلے کو مزید سخت بنائے گا۔






