مارک روفیلو نے گولڈن گلوب ایوارڈز میں ٹرمپ انتظامیہ پر کڑی تنقید کی
لاس اینجلس: امریکی اداکار اور فلم ساز مارک روفیلو نے گولڈن گلوب ایوارڈز تقریب میں ٹرمپ انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
اپنے کوٹ پر لگائے گئے پن کے بارے میں بات کرتے ہوئے روفیلو نے کہا کہ یہ پن رینی نکول کے لیے لگایا گیا ہے، جسے امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ ایجنسی کے اہلکار نے قتل کیا تھا۔
مارک روفیلو نے مزید کہا کہ "ہم ایسی جنگ کے بیچ ہیں جو وینزویلا کے ساتھ ہو رہی ہے، اور ہمارے پاس ایک دانا صدر ہے جو اس بارے میں جھوٹ بول رہا ہے کہ حقیقت میں کیا ہو رہا ہے۔”
انہوں نے الزام لگایا کہ امریکا نے وینزویلا پر غیرقانونی حملہ کیا اور یہ دنیا کو بتا رہا ہے کہ بین الاقوامی قوانین ان کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتے۔
روفیلو نے تنقید کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ "اگر ہم دنیا کے سب سے طاقتور ملک کے لیے اس آدمی کی اخلاقیات پر انحصار کر رہے ہیں، تو ہم سب بہت بڑی مشکل میں ہیں۔”
ان کے اس بیان نے ایوارڈز تقریب کے دوران انسانی حقوق اور بین الاقوامی انصاف کے مسائل پر دوبارہ توجہ مرکوز کر دی۔






