صحت

برطانیہ میں وزن کم کرنے والی انجیکشنز کا استعمال بڑھ گیا، کئی افراد ’آف-لیبل‘ ادویات استعمال کر رہے ہیں

لندن: ایک تازہ سروے سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ برس کم از کم 16 لاکھ برطانوی افراد نے وزن کم کرنے کے لیے انجیکشنز استعمال کیے، جن میں سے ہر سات میں سے ایک فرد ایسی دوا استعمال کر رہا تھا جسے اس مقصد کے لیے لائسنس نہیں دیا گیا تھا۔

ویگووی اور مونجارو جیسی وزن گھٹانے والی ادویات کی مقبولیت میں حالیہ برسوں میں اضافہ ہوا ہے اور کئی افراد نسخے کے بغیر خود سے یہ ادویات خرید کر استعمال کر رہے ہیں۔

یونیورسٹی کالج لندن کے محققین نے 5260 افراد پر کیے گئے سروے کے نتائج کے مطابق اندازہ لگایا کہ اس سال تقریباً 33 لاکھ افراد وزن کم کرنے والی ادویات استعمال کریں گے۔ سروے میں بتایا گیا کہ 2.9 فیصد افراد نے وزن گھٹانے کے لیے جی ایل پی-1 دوا استعمال کرنے کی تصدیق کی، جس کا مطلب ہے کہ تقریباً 16 لاکھ افراد اس دوا کا استعمال کر رہے ہیں۔ ان میں سے 15 فیصد افراد ایسی ادویات استعمال کر رہے ہیں جنہیں اس مقصد کے لیے آف-لیبل قرار دیا گیا ہے۔

محققین نے خبردار کیا ہے کہ اگر یہ آف-لیبل ادویات بغیر ڈاکٹر کی تجویز کے استعمال کی جائیں تو یہ صحت کے لیے خطرناک ہو سکتی ہیں اور سنگین ضمنی اثرات پیدا کر سکتی ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button