صحت

پاکستان میں کینسر کے مریضوں کیلئے مفت ادویات کی فراہمی کا معاہدہ

کینسر کے مریضوں کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مفت ادویات فراہم کرنے کا معاہدہ

اسلام آباد میں کینسر کے مریضوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) کے تحت مفت ادویات فراہم کرنے کے معاہدے کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں وفاقی سیکریٹری صحت نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے کینسر مریض اس سہولت سے مستفید ہوں گے۔

ادویات حکومت پاکستان اور ملٹی نیشنل دوا ساز کمپنی Roche کے اشتراک سے فراہم کی جائیں گی۔ اس پانچ سالہ معاہدے کے تحت پمز اسپتال میں ہزاروں کینسر کے مریض فائدہ اٹھائیں گے۔

وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال اور نجی دواساز کمپنی کے ایم ڈی نے معاہدے پر باضابطہ دستخط کیے۔ وزیر صحت نے کہا کہ پاکستان میں ایک کروڑ تیس لاکھ لوگ مختلف بیماریوں کی وجہ سے غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں، اور کینسر ایک مہنگا موذی مرض ہے، جس کے ایک مریض پر پانچ سال میں تقریباً 98 لاکھ روپے خرچ ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس معاہدے کے تحت ’پہلے آئیے پہلے پائیے‘ کی بنیاد پر ہر 741 مریض کو فی مریض تقریباً ایک کروڑ روپے کے مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ یہ سہولت پمز اسپتال میں اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مریضوں کے لیے دستیاب ہوگی۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button