صحت

بین الاقوامی کمپنی کا بیبی فارمولا ممکنہ طور پر زہریلا قرار، متعدد ممالک میں مصنوعات واپس منگوا لی گئیں

ایک معروف بین الاقوامی کمپنی نے اپنے مخصوص بیبی فارمولا کو ممکنہ طور پر زہریلے مواد سے آلودہ ہونے کے خدشے کے باعث مارکیٹ سے واپس منگوا لیا ہے۔ صحت کے حکام اور کمپنی کی جانب سے جاری بیانات میں تصدیق کی گئی ہے کہ فارمولے میں شامل ایک جز بچوں میں ہیضے جیسی علامات پیدا کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔

کمپنی کے مطابق بیبی فارمولا اور فالو آن فارمولا کے وہ مخصوص بیچز واپس منگوائے گئے ہیں جو مختلف ممالک، خصوصاً یورپ میں فروخت کیے گئے تھے۔ متاثرہ ممالک میں برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، آسٹریا، ڈنمارک، سویڈن، فن لینڈ، آئرلینڈ اور سوئٹزرلینڈ شامل ہیں۔

کمپنی نے وضاحت کی ہے کہ ان مصنوعات میں ممکنہ طور پر سیرولائڈ نامی ٹاکسن موجود ہو سکتا ہے۔ یہ ٹاکسن بیکیلس سیریس بیکٹیریم کے ایک اسٹرین سے بنتا ہے، جو اگر جسم میں داخل ہو جائے تو متلی، قے، پیٹ میں درد اور مروڑ جیسی علامات پیدا کر سکتا ہے۔

آفیشل نوٹسز میں کمپنی اور فوڈ سیفٹی اداروں نے والدین اور بچوں کی دیکھ بھال کرنے والوں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ مذکورہ بیچز کا فارمولا بچوں کو ہرگز نہ پلائیں اور فوری طور پر پروڈکٹ کے بیچ کوڈز چیک کریں۔ متاثرہ مصنوعات کو واپس کرنے یا مزید رہنمائی کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطہ کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر پر فوری عمل بچوں کی صحت کے تحفظ کے لیے نہایت ضروری ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button