چند منٹ بورڈ گیمز کھیلنا بچوں کے دماغی فوائد کے لیے فائدہ مند ثابت
نیو یارک: ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چند منٹ کے لیے بورڈ گیمز کھیلنا دماغی نشوونما اور ریاضی کی صلاحیتوں کے لیے طویل مدتی فوائد رکھتا ہے۔
امریکہ کی یونیورسٹی آف اوریگون میں کیے گئے مطالعے میں 18 ایسے مطالعات کا جائزہ لیا گیا جن میں پری اسکول سے دوسری جماعت تک کے بچوں میں بورڈ گیمز کھیلنے اور ابتدائی ریاضی (میتھس) کی مہارتوں پر اثرات کو جانچا گیا۔
تحقیق کے نتائج کے مطابق جب بچوں نے بورڈ گیمز کھیلتے ہوئے اپنے پیس نمبروں کے مطابق حرکت دی، تو ان کی ریاضی سے متعلق صلاحیتوں میں 76 فیصد بہتری کے امکانات ظاہر ہوئے۔
تحقیق کی مصنفہ جینا نیلسن نے کہا کہ ابتدائی ریاضی کی صلاحیتیں اسکول کے بعد کی زندگی میں بچوں کی کامیابی کے لیے انتہائی اہم ہیں، اور نمبر بورڈ گیمز آسانی سے دستیاب ہونے کی وجہ سے والدین اور اساتذہ کے لیے مؤثر تعلیمی ٹول ثابت ہو سکتے ہیں۔
تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ صرف چند منٹ کے بورڈ گیم سیشنز بچوں کی مسئلہ حل کرنے کی صلاحیت، توجہ مرکوز کرنے اور منطقی سوچ کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔






