انٹرٹینمنٹ

ارشاد بھٹی اور اہلیہ سما راج کا شاہانہ فوٹو شوٹ استنبول میں وائرل

معروف صحافی اور اینکر پرسن ارشاد بھٹی نے اپنی اہلیہ سما راج کے ساتھ بادشاہوں کے انداز میں کرائے گئے فوٹو شوٹ سے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

سالگرہ کے موقع پر ارشاد بھٹی نے ترکی کے تاریخی شہر استنبول میں واقع ایک شاندار روف ٹاپ کا انتخاب کیا، جہاں انہوں نے شاہانہ لباس میں یادگار فوٹو شوٹ کروایا۔ سما راج نے اس موقع پر ایک ویڈیو اور جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا: "شکریہ، آپ نے میری سالگرہ کو یادگار بنا دیا۔ آپ کی موجودگی میری زندگی کا سب سے بڑا تحفہ ہے۔ اللہ ہمیشہ مجھے آپ کی قربت سے نوازے، آمین۔”

فوٹو شوٹ میں جوڑے کے نفیس اور شاہانہ لباس کے ساتھ استنبول کی خوبصورتی نے مناظر کو مزید جادوئی بنایا۔ تصاویر میں محبت، سکون اور باہمی اعتماد صاف جھلک رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے جوڑے کو نیک تمناؤں، دعاؤں اور مبارک بادوں سے نوازا۔

یاد رہے کہ ارشاد بھٹی کی پہلی اہلیہ فروری 2022 میں کینسر کے باعث انتقال کر گئی تھیں، جس کے بعد وہ دو بچوں کے ساتھ مشکل دور سے گزرے۔ سال 2024 میں انہوں نے اپنی دیرینہ دوست سما راج سے شادی کی تھی، جسے مداحوں نے بھرپور محبت اور دعاؤں سے سراہا تھا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button