انٹرٹینمنٹ

علی طاہر نے والدہ کے انتقال کے بعد ڈرامہ سیٹ پر پیش آنے والے ناخوشگوار تجربے کا انکشاف کر دیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی طاہر نے اپنی والدہ کے انتقال کے فوراً بعد ڈرامہ سیٹ پر پیش آنے والے ناخوشگوار تجربے سے پردہ اُٹھا دیا۔

علی طاہر، سینئر فنکار اور مصنف نعیم طاہر اور معروف ریڈیو شخصیت یاسمین طاہر کے صاحبزادے ہیں، جبکہ وہ اداکارہ وجیہہ طاہر کے ساتھ شادی شدہ ہیں۔ جوڑا اپنے ڈیبیو ڈرامے تین بٹا تین میں ساتھی فنکار بھی رہا ہے۔ علی طاہر ایک پیاری بیٹی کے والد بھی ہیں۔

حال ہی میں علی طاہر نے کامیڈین اور میزبان احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

انٹرویو کے دوران علی طاہر نے بتایا کہ ڈرامہ سیٹس پر بدانتظامی کے باعث اکثر تلخ تجربات پیش آتے ہیں، لیکن وہ کبھی معمولی باتوں پر سیٹ نہیں چھوڑتے کیونکہ ان کے نزدیک پروڈیوسرز اپنی محنت اور سرمایہ لگاتے ہیں، اور فنکار کو حد سے زیادہ نازک مزاج نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ حال ہی میں ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران انہیں شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ علی طاہر کے مطابق، وہ ایک منظر کی شوٹنگ کے لیے 7 گھنٹے تک انتظار کرتے رہے، اور اس دوران ان کی داڑھی پر مٹی یا کوئی اور مواد لگایا گیا تھا۔ طویل انتظار کے بعد وہ شدید غصے اور دکھ کا شکار ہو گئے اور ہدایت کار سے صرف یہ کہا:
"آپ کی پلاننگ بہت خراب ہے۔”

علی طاہر نے مزید کہا کہ بعض لوگ ایسے تجربات کے بعد پوری ٹیم کے خلاف سخت باتیں کرتے ہیں، لیکن وہ عموماً پُرسکون رہتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ ان کی والدہ کے انتقال کے فوراً بعد پیش آیا تھا، جس وقت وہ صدمے میں تھے اور اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے، ورنہ وہ ہمیشہ تحمل اور صبر سے کام لیتے ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button