انٹرٹینمنٹ

بشریٰ انصاری کا سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس کے حوالے سے سخت انتباہ

کراچی: سینئر پاکستانی اداکارہ بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا پر اپنے نام سے بنائے گئے جعلی اکاؤنٹس کے خلاف سخت موقف اختیار کیا ہے اور مداحوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایسے دھوکے میں نہ آئیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ ان کے نام اور تصاویر استعمال کرکے بھیک مانگ رہے ہیں اور یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ وہ غریبوں اور بیواؤں کی مدد کے لیے این جی او قائم کر رہی ہیں۔ انہوں نے اسے ’سستے ہتھکنڈے‘ قرار دیا اور مداحوں کو ہدایت کی کہ وہ ان اکاؤنٹس کو فالو نہ کریں۔

بشریٰ انصاری نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ’’اس دنیا میں بے شرم لوگوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔‘‘ انہوں نے ویڈیو میں ایک تازہ جعلی اکاؤنٹ کی بھی نشاندہی کی، جس میں ان کی نئی تصویر استعمال کی گئی تھی، جس میں انہوں نے بندی لگائی ہوئی ہے۔

اداکارہ نے واضح کیا کہ وہ کبھی بھی عوام سے فنڈز جمع نہیں کرتیں اور جو بھی خیرات یا مدد کرتی ہیں، وہ ذاتی طور پر کرتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان جعلی اکاؤنٹس کو رپورٹ اور بلاک کرنے کے باوجود یہ مسئلہ ختم نہیں ہو رہا۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button