سائنس ٹیکنالوجی

سال 2026 کے آغاز میں ٹاپ ٹرینڈنگ اسمارٹ فونز کی فہرست: شیاؤمی نے سام سنگ کو پیچھے چھوڑ دیا

سال 2026 کے آغاز میں شیاؤمی نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک بڑا سنگ میل عبور کرتے ہوئے سام سنگ کو پہلی پوزیشن سے محروم کر دیا ہے۔ نئے سال کے پہلے ہفتے میں ٹرینڈنگ ڈیوائسز کی فہرست میں شیاؤمی کا 17 الٹرا فائیو جی نمبر ون پر ہے۔

سال 2026 کے پہلے ہفتے کی ٹرینڈنگ اسمارٹ فونز کی فہرست:

شیاؤمی 17 الٹرا فائیو جی (نئی انٹری)

سام سنگ گلیکسی اے 56

سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا

ایپل آئی فون 17 پرو میکس

آنر وِن فائیو جی (نئی انٹری)

سام سنگ گلیکسی اے 17 فائیو جی

ون پلس 15 فائیو جی

شیاؤمی 17 پرو میکس

آئی فون 17

شیاؤمی ریڈمی نوٹ 15 پرو+

یہ فہرست اس بات کا غماز ہے کہ شیاؤمی نے اپنی جدید ترین فائیو جی ڈیوائسز سے مارکیٹ میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے، جب کہ سام سنگ اور ایپل جیسے بڑے کھلاڑی بھی اس ریس میں موجود ہیں۔ ان اسمارٹ فونز کی ٹرینڈنگ پوزیشن کا تعین عوامی دلچسپی اور خریداری کے رجحانات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

شیاؤمی کا 17 الٹرا فائیو جی اور 17 پرو میکس اس سال کے ابتدائی ہفتوں میں بڑی کامیابی حاصل کرنے والی ڈیوائسز ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی نے فیچر اور کارکردگی کے لحاظ سے بڑی جدت متعارف کرائی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button