سائنس ٹیکنالوجی

سائنس دانوں نے خلا میں تیرتے ’آوارہ سیارے‘ کی دریافت کی

سائنس دانوں نے ایک ایسے سیارے کی نشاندہی کی ہے جو اپنے بل بوتے پر خلا میں تیر رہا ہے اور کسی ستاروی نظام کا حصہ نہیں ہے۔

کائنات میں زیادہ تر سیارے کسی نہ کسی ستاروی نظام میں موجود ہوتے ہیں، جیسے کہ ہماری زمین اور نظام شمسی کے دیگر سیارے۔ تاہم کچھ سیارے کائنات میں آزادانہ طور پر موجود ہوتے ہیں اور کسی ستارے کے گرد نہیں گھومتے، جس کی وجہ سے یہ فلکی اجرام کم روشن اور زیادہ پُراسرار ہوتے ہیں۔

عام طور پر دیگر سیاروں کی نشاندہی کے لیے ان کے ستاروں کے سامنے حرکت کو مشاہدہ کیا جاتا ہے، لیکن آزاد سیاروں کے لیے یہ طریقہ کار مشکل ہوتا ہے کیونکہ ان کے اردگرد کوئی ستارہ موجود نہیں ہوتا۔

اب سائنس دانوں نے مائیکرو-لینسنگ ایونٹ کا استعمال کرتے ہوئے ایک ’آوارہ سیارے‘ کی نشاندہی کی ہے۔ اس عمل میں سیارے کے پشت پر موجود ستارے کی روشنی بڑھ جاتی ہے، جس سے دور دراز سیاروں کی دریافت ممکن ہو پاتی ہے۔

یہ دریافت کائنات میں آزاد سیاروں کی سمجھ اور ان کے مطالعے کے لیے ایک اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button