سائنس ٹیکنالوجی

واٹس ایپ نے صارفین کی پرائیویسی کیلئے اہم فیچر متعارف کرادیا

انسٹنٹ میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کا نام ‘ایڈوانسڈ چیٹ پرائیویسی’ ہے۔ اس فیچر کی خبر اس ماہ کے شروع میں لیک ہوئی تھی۔

یہ فیچر پرائیویسی میں ایک نئی جہت ہو گا جو دو انفرادی صارفین اور گروپس کے درمیان دونوں چیٹس میں دستیاب ہو گا اور یہ فیچر آپ کو دوسروں کو اپنا مواد واٹس ایپ سے باہر لے جانے سے روکنے میں مدد دے گا۔
اس آپشن کو آن کرنے کے بعد، صارفین دوسروں کو چیٹس ایکسپورٹ کرنے، میڈیا کو آٹو ڈاؤن لوڈ کرنے اور AI فیچرز میں پیغامات استعمال کرنے سے روک سکیں گے۔

واٹس ایپ کے مطابق اس فیچر کے استعمال سے صارفین کو یقین ہو جائے گا کہ چیٹ میں جو کچھ بھی کہا جا رہا ہے اسے باہر نہیں لیا جائے گا۔

صارفین اس فیچر کو چیٹ کے نام کو ٹیپ کر کے ایڈوانس چیٹ پرائیویسی پر ٹیپ کر کے آن کر سکتے ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button