اداکارہ کرن تعبیر نے بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری سنا دی
کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرن تعبیر نے مداحوں کو خوشخبری دیتے ہوئے اپنے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا ہے۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بیٹے کی پیدائش کی تاریخ، نام اور تصاویر بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔ شیئر کی گئی تصاویر میں کرن تعبیر کو ننھے بیٹے کو گود میں اُٹھائے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ ان کے ساتھ شوہر اور بیٹی بھی موجود ہیں۔
انسٹاپوسٹ میں انہوں نے ایک قرآنی آیت کے ساتھ بیٹے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے لکھا: "ہمیں اپنے پیارے بیٹے اور ایزا کے چھوٹے بھائی کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔”
اداکارہ نے مزید بتایا کہ ان کے بیٹے کی پیدائش 2 جنوری کو ہوئی اور ان کا نام آہیل حمزہ ملک رکھا گیا ہے۔ کرن تعبیر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کے بچوں کو خوشیوں اور کامیابیوں سے بھرپور، صحت مند اور لمبی زندگی عطا فرمائے۔
انہوں نے مداحوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنی دعاؤں میں انہیں یاد رکھیں۔





