انٹرٹینمنٹ

ہالی ووڈ اداکار ٹامی لی جونز کی بیٹی وکٹوریہ جونز سان فرانسسکو کے ہوٹل میں مردہ پائی گئیں

ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹامی لی جونز کی 34 سالہ بیٹی وکٹوریہ جونز کے بارے میں اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ وہ سان فرانسسکو کے ایک لگژری ہوٹل میں مردہ پائی گئی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، وکٹوریہ جونز کی لاش یکم جنوری 2026 کی علی الصبح فیئر مونٹ سان فرانسسکو ہوٹل کے ایک کمرے سے ملی۔

سان فرانسسکو فائر ڈیپارٹمنٹ نے تصدیق کی ہے کہ یکم جنوری 2026 کو رات تقریباً 2 بج کر 52 منٹ پر ہوٹل سے طبی ایمرجنسی کی اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔ طبی عملے نے ایک خاتون کا معائنہ کیا جسے موقع پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا۔ بعد ازاں پولیس اور میڈیکل ایگزامینر کو طلب کر لیا گیا اور واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی۔

پولیس کو تقریباً 3 بج کر 14 منٹ پر ہوٹل بلایا گیا تھا اور ابتدائی اطلاعات میں کسی قسم کے تشدد یا مشتبہ سرگرمی کے شواہد نہیں ملے۔ مقامی میڈیا کے مطابق، فی الحال کسی فاؤل پلے کا شبہ ظاہر نہیں کیا جا رہا۔ تاہم، موت کی حتمی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی۔

وکٹوریہ جونز ہالی ووڈ کے مشہور اداکار ٹامی لی جونز اور ان کی سابقہ اہلیہ کمبرلیا کلافلی کی بیٹی تھیں۔ وکٹوریہ نے کم عمری میں اداکاری کا آغاز کیا اور 2002 میں اپنے والد کے ساتھ فلم مین اِن بلیک 2 میں نظر آئیں۔ اس کے بعد انہوں نے ون ٹری ہل اور دیگر فلموں میں بھی کام کیا تھا۔

وکٹوریہ جونز کی افسوسناک موت پر ان کے خاندان اور شائقین میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے، اور اس واقعے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں تاکہ موت کی حقیقی وجہ کا پتا چل سکے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button