انٹرٹینمنٹ

جیکی چین غزہ کے بچوں کی حالت زار پر جذباتی ہو گئے

ہانگ کانگ (ویب ڈیسک) – ہالی ووڈ کے معروف اداکار جیکی چین غزہ کے معصوم بچوں کی صورتحال دیکھ کر جذباتی ہو گئے۔ حال ہی میں ایک وائرل ویڈیو میں جیکی چین نے بتایا کہ کس طرح غزہ کے ایک بچے کی بات نے انہیں رلا دیا۔

ویڈیو میں جیکی چین نے کہا:
"حال ہی میں ایک ویڈیو دیکھی، جیسے ہی میں نے اس بچے کو بات کرتے ہوئے سنا، میری آنکھوں میں آنسو آ گئے۔”

انہوں نے مزید بتایا کہ بچے سے پوچھا گیا کہ وہ بڑے ہو کر کیا بننا چاہتا ہے، تو اس نے جواب دیا:
"ہماری طرف کے بچے بڑے نہیں ہوتے۔”

جیکی چین نے کہا کہ یہ سن کر ان کی آنکھوں سے بے اختیار آنسو بہنے لگے۔ انہوں نے غزہ کے بچوں کی روزانہ بمباری کے باعث مشکلات پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ بچے کی بات میں جذبات کا فقدان انسانی دل کو شدید تکلیف دیتا ہے۔

انہوں نے کہا:
"بڑھاپا ایک خوشی ہے، لیکن جب ایک بچہ یہ کہتا ہے کہ وہ کبھی بڑا نہیں ہو پائے گا، تو یہ انسان کے دل کو بہت دکھ پہنچاتا ہے۔”

جیکی چین کی یہ جذباتی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے اور دنیا بھر میں انسانی ہمدردی کے حوالے سے ان کے رویے کو سراہا جا رہا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button