انٹرٹینمنٹ

عتیقہ اوڈھو کا بھارت پر تنقیدی موقف: پاکستانی فن پر پابندی سازش کا حصہ ہے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) – پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے بھارتی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ڈرامے اور فلمیں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت پابندیوں کا شکار ہیں، کیونکہ یہ فن پارے بھارتی پروپیگنڈا بیانیے کو چیلنج کرتے ہیں اور اسے کمزور کرتے ہیں۔

ایک نجی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں کے خلاف اقدامات واضح سیاسی اثرات کے حامل ہیں اور ثقافتی تبادلے کو متاثر کرتے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ماضی میں بھارتی پروڈکشن ہاؤسز پاکستانی اداکاروں کو پروجیکٹس میں شامل کرنے کے لیے فوجی فنڈ جمع کروانے پر مجبور کیا کرتے تھے۔

عتیقہ اوڈھو نے مزید کہا:
"مجھے پوری دیانت داری سے کہنا ہوگا کہ میں ایسے معاملات پر منقسم ہوں۔ ایک طرف فن کی کوئی سرحد نہیں، لیکن دوسری طرف خودداری ہر انسان کے لیے اہم ہے۔ ہم نے برسوں تک بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کی، ان کی فلمیں ریلیز کیں اور ان کے اداکاروں کو پاکستان مدعو کیا، مگر سیاست بیچ میں آجاتی ہے۔”

انہوں نے کہا کہ بھارت مسلسل پاکستانی فنکاروں کے خلاف مواد بنا رہا ہے اور تنقید و گالیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ عتیقہ اوڈھو نے واضح کیا کہ بھارت نے اپنی سیاست کی بنیاد پر پاکستانی فلموں کی ریلیز روک دی، جیسے کہ عالمی سطح پر کامیاب فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو بھارت میں ریلیز نہیں کیا گیا۔ ان کے مطابق اس پر پاکستانی پابندی کا فیصلہ نفرت نہیں بلکہ رویے کی بنیاد پر کیا گیا۔

سینئر اداکارہ نے زور دے کر کہا کہ ثقافتی تبادلہ باہمی احترام کے ساتھ ہونا چاہیے، بصورت دیگر اس کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button