انٹرٹینمنٹ

ٹیپو شریف نے شادی نہ کرنے کی وجہ کا انکشاف، آن لائن محبت کا تلخ تجربہ بتایا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ٹیپو شریف نے اپنی سنگل زندگی اور شادی نہ کرنے کی وجہ پر کھل کر بات کی ہے۔ 40 کی دہائی میں داخل ہونے کے باوجود ٹیپو اکثر ٹی وی پروگرامز میں خوشگوار سنگل زندگی گزارنے کے حوالے سے بات کرتے نظر آتے ہیں، لیکن حال ہی میں انہوں نے اپنی زندگی کے ایک تکلیف دہ تجربے کا انکشاف کیا۔

ٹیپو شریف ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئے، جہاں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ کسی شخص کے بارے میں آپ نے جو سمجھا وہ بالکل برعکس نکلا۔ اس پر ٹیپو نے بتایا کہ انہوں نے آن لائن ایک لڑکی سے تعلق قائم کیا، جو بعد میں محبت میں تبدیل ہوا، مگر لڑکی نے انہیں دھوکہ دیا۔

ٹیپو نے بتایا کہ وہ اس لڑکی کے ساتھ ڈھائی سال تک تعلق میں رہے، حالانکہ کبھی ملاقات نہیں ہوئی۔ بعد ازاں انہیں معلوم ہوا کہ لڑکی نے کئی جھوٹ بولے ہیں، جس کی وجہ سے ٹیپو نے اپنے 25 سے 27 سال کی عمر کے قیمتی سال ضائع ہوتے محسوس کیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تلخ تجربہ ان کے لیے ایک زندگی بدل دینے والا لمحہ ثابت ہوا۔

مزید بتایا کہ اس واقعے کے بعد وہ نئے تعلقات بنانے کی کوشش کرتے رہے، لیکن اب ان میں اعتماد کا مسئلہ پیدا ہو چکا ہے۔ ٹیپو نے کہا کہ وہ نئے رشتے شروع نہیں کرنا چاہتے اور اگر کبھی ایسا خیال آئے بھی تو جان بوجھ کر خود کو دور کر لیتے ہیں۔

ٹیپو شریف نے اپنی حساس اور جذباتی طبیعت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ خوفزدہ ہیں کہ کہیں کوئی نیا تعلق انہیں دوبارہ مشکلات میں نہ ڈال دے، اس لیے وہ احتیاط برتتے ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button