زویا ناصر نے دوبارہ محبت نہ کرنے کی وجہ بتا دی
لاہور: معروف اداکارہ، میک اَپ آرٹسٹ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر زویا ناصر نے اپنی ذاتی زندگی اور رشتوں کے بارے میں پہلی بار کھل کر گفتگو کی ہے۔
زویا ناصر نے بتایا کہ وہ اپنی زندگی کے ایسے مقام پر ہیں جہاں سکون اور اطمینان محسوس کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر زندگی میں کوئی ایسا شخص آتا ہے جو ان کی سمت سے ہم آہنگ ہو، تو وہ رشتے کے لیے تیار ہوں گی، لیکن کسی کو تلاش کرنے کے لیے خود سے خاص کوشش نہیں کریں گی۔
زویا ناصر نے مزید کہا کہ آج کل مرد اور عورت دونوں محبت کے معاملے میں وقت لیتے ہیں، جو ان کے خیال میں ایک مثبت تبدیلی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غلط رشتے میں پڑنے سے دیر سے محبت مل جانا بہتر ہے۔
واضح رہے کہ زویا ناصر کی کنٹینٹ کریئیٹر کرسچن بیٹزمین کے ساتھ منگنی اور بعد میں علیحدگی نے کافی توجہ حاصل کی تھی۔ علیحدگی کی وجہ بیٹزمین کے پاکستان اور اسلام کے خلاف متنازع بیانات بتائے گئے تھے۔
زویا ناصر کے والد نصیر ادیب پاکستان فلم انڈسٹری کے نمایاں نام ہیں، اور زویا اپنی فطری اداکاری کی وجہ سے کئی مقبول پروجیکٹس میں پہچانی جاتی ہیں۔






