انٹرٹینمنٹ

صبا قمر کا ‘نو میک اپ’ بیان سوشل میڈیا پر تنازعہ بن گیا

ویب ڈیسک:
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر حال ہی میں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔

پانی جیسا پیار، باغی، بے شرم، چیخ، ڈائجسٹ رائٹر اور فراڈ جیسے متعدد مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی صبا قمر اس وقت دو مقبول ڈراموں کیس نمبر 9 اور پامال میں نظر آ رہی ہیں۔ خاص طور پر پامال میں اُن کی عثمان مختار کے ساتھ کیمسٹری کو بہت سراہا جا رہا ہے۔

صبا قمر اپنی قدرتی خوبصورتی اور کم میک اپ کے استعمال کے لیے بھی مشہور ہیں۔ حال ہی میں کیس نمبر 9 کی نئی قسط میں انہوں نے بغیر میک اپ جلوہ گر ہو کر انسٹا پوسٹ میں لکھا:
"چلیں، اسکرین پر بغیر میک اپ آنے کو نارمل کریں۔”

تاہم، سوشل میڈیا صارفین نے ان کے اس بیان پر اتفاق نہیں کیا اور انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔ صارفین کا کہنا تھا کہ صبا قمر سمیت کئی فنکار مہنگے کاسمیٹک طریقۂ کار، فلرز اور انجیکشن استعمال کرتے ہیں، اس لیے ان کا ‘نو میک اپ’ دعویٰ درست نہیں۔

یہ تنازعہ صبا قمر کے قدرتی اور سادہ انداز پر بحث کو مزید اجاگر کر رہا ہے، جبکہ کچھ شائقین نے انہیں سراہا بھی کہ وہ سکرین پر فطری جلوہ دکھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button