انٹرٹینمنٹ

معروف ٹک ٹاکر پیاری مریم دورانِ زچگی انتقال کر گئیں، سوشل میڈیا پر غم و افسوس کی لہر

لاہور: معروف ٹک ٹاکر پیاری مریم دورانِ زچگی انتقال کر گئیں، جس کی خبر نے سوشل میڈیا پر مداحوں اور صارفین کے درمیان گہرے افسوس اور صدمے کی کیفیت پیدا کر دی ہے۔

پیاری مریم کے آخری وی لاگز کے مختلف کلپس اس وقت سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ ان ویڈیوز میں وہ اپنے حمل کے روزمرہ معمولات، بچوں کے لیے کی جانے والی خریداری اور گھر والوں کی خوشی کے بارے میں بات کرتی نظر آتی ہیں۔

وی لاگ میں انہوں نے بتایا تھا کہ وہ اپنی زندگی کی چھوٹی چھوٹی خوشیاں مداحوں کے ساتھ اس لیے شیئر کرتی ہیں تاکہ لوگ ان اور ان کے آنے والے بچوں کے لیے دعائیں کریں۔ مریم اور ان کے شوہر نے متعدد مواقع پر والدین بننے کی خوشی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ زچگی بخیر و خوبی گزرے گی۔

سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے مریم کی موت پر دکھ کا اظہار کیا اور ان کی وفات کو نظر بد سے جوڑا۔ بہت سے صارفین کا کہنا تھا کہ مسلسل نمائش اور ہر چیز کو عوام کے ساتھ شیئر کرنے کی وجہ سے وہ نظر بد کا شکار ہوئیں۔ دیگر صارفین نے اللہ کی رضا اور زندگی و موت کے فیصلے کی یاد دہانی کرتے ہوئے تعزیتی پیغامات بھی جاری کیے۔

پیاری مریم کی وفات نے انٹرنیٹ پر سوگ کی کیفیت پیدا کر دی ہے، اور لوگ نہ صرف ان کی مغفرت کے لیے دعا کر رہے ہیں بلکہ ان کے آخری لمحات اور وی لاگز پر بھی گفتگو کر رہے ہیں۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button