انٹرٹینمنٹ

خلیل الرحمان قمر کے مقدمے کی ملزمہ آمنہ عروج نے درخواست ضمانت دائر کر دی

لاہور: معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے مقدمے کی ملزمہ آمنہ عروج نے سیشن کورٹ لاہور میں درخواست ضمانت دائر کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، آمنہ عروج نے این سی سی آئی اے کے مقدمے میں جیل سے اپنے وکیل کے ذریعے عدالت میں ضمانت کی درخواست جمع کروائی۔ مدعی خلیل الرحمان قمر کی جانب سے وکیل چوہدری مدثر ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ جمع کروا دیا ہے۔

ملزمہ پر خلیل الرحمان قمر کی نامناسب ویڈیوز وائرل کرنے کا الزام ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج نے آئندہ سماعت پر وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کر لیا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button