آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ اسٹارک نے سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑتے ہوئے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے لیف آرم فاسٹ باؤلر کا اعزاز حاصل کر لیا۔
وسیم اکرم نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 414 وکٹیں حاصل کی تھیں، جبکہ مچل اسٹارک نے یہ کارنامہ 415 وکٹیں مکمل کر کے سرانجام دیا۔
آسٹریلوی فاسٹ باؤلر نے یہ سنگ میل اپنے 102 ویں ٹیسٹ میں، ایشز سیریز کے دوسرے میچ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ کے ہیری بروک کو آؤٹ کر کے حاصل کیا۔
وسیم اکرم نے مچل اسٹارک کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ "مجھے اسٹارک پر فخر ہے، ان کی محنت اور لگن انہیں دوسروں سے ممتاز بناتی ہے۔ امید ہے وہ اپنے کیریئر میں مزید کامیابیاں حاصل کریں گے۔”






