کرکٹکھیل

ایشیز: دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی ٹاس جیت کر آسٹریلیا کیخلاف بیٹنگ جاری

ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میچ گابا، بریسبین میں کھیلا جا رہا ہے اور پنک بال کے ساتھ ہونے والا یہ مقابلہ دونوں ٹیموں کے لیے اہم ہے۔

آسٹریلوی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں: نیتھن لائن اور زخمی عثمان خواجہ کی جگہ جوش انگلس اور مائیکل نیسر کو شامل کیا گیا ہے۔ انگلینڈ نے ایک تبدیلی کی ہے اور مارک ووڈ کی جگہ ول جیکس کو موقع دیا گیا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اسٹیو اسمتھ کی قیادت میں آسٹریلوی ٹیم کو آج تک ایشیز سیریز کے کسی بھی میچ میں شکست نہیں ہوئی، جس سے انگلینڈ کے لیے یہ ٹیسٹ ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button