کرکٹکھیل

یادگار ڈیبیو: حسن نواز نے پہلے ہی ون ڈے میں میچ فنش کر کے "پلیئر آف دی میچ” کا اعزاز حاصل کر لیا

ٹرینیڈاڈ: پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹسمین حسن نواز نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں شاندار کارکردگی دکھا کر اپنا ڈیبیو میچ یادگار بنا دیا۔ انہوں نے نہ صرف میچ فنش کیا بلکہ پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن نواز کا کہنا تھا:

"یہ میرا پہلا ون ڈے میچ تھا، اور میں نے کہا تھا کہ پلیئر آف دی میچ بن کر اسے یادگار بنانا ہے۔ اللہ کا شکر ہے کہ یہ خواب پورا ہوا۔”

رضوان کا حوصلہ، حسین طلعت کے ساتھ پلان
حسن نواز نے بتایا کہ تجربہ کار بلے باز محمد رضوان نے ان کا حوصلہ بڑھایا:

"رضوان بھائی نے کہا کہ ڈیبیو میچ ہے، لیکن میچ فنش کر کے آنا ہے۔ جب وہ آؤٹ ہو کر جا رہے تھے، تب بھی یہی کہا۔”

حسن نے مزید بتایا کہ حسین طلعت کے ساتھ پارٹنرشپ کے دوران دونوں کا پلان یہی تھا کہ آخر تک بیٹنگ کریں تاکہ فتح یقینی ہو جائے۔

"ہم نے پلان بنایا تھا کہ پارٹنرشپ رکھیں گے، کیونکہ ہمیں معلوم ہے کہ ہم آخر میں ہٹنگ کر سکتے ہیں۔”

پی ایس ایل کا تجربہ کام آیا
حسن نواز نے کہا کہ انہیں پی ایس ایل میں فنشنگ کا تجربہ حاصل ہو چکا ہے، اور یہی اعتماد انہیں اس میچ میں بھی کامیاب بنانے میں مددگار ثابت ہوا۔

"مجھے اعتماد تھا کہ میں ہٹنگ کر سکتا ہوں، جیسا کہ پی ایس ایل میں کرتا رہا ہوں۔ بارش کی وجہ سے گیند پھسل رہا تھا، اسی لیے تھوڑا وقت لیا۔”

سینئر کھلاڑیوں سے سیکھنے کا عمل
حسن نواز نے سینئرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا:

"بابر اعظم، محمد رضوان اور سلمان علی آغا جیسے کھلاڑیوں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔”

بولنگ میں شاہین اور نسیم کی شاندار کارکردگی
انہوں نے شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کی بولنگ کو سراہا، جبکہ فیلڈنگ میں کچھ کوتاہیوں کا اعتراف بھی کیا:

"ہم سے کچھ مس فیلڈنگ ہوئی، جس کا ویسٹ انڈیز نے فائدہ اٹھایا۔ مگر مجموعی طور پر ٹیم پرفارمنس زبردست رہی۔”

پاکستان کی فتح: پہلا ون ڈے 5 وکٹوں سے جیت لیا
واضح رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 281 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس فتح میں حسن نواز کی اعصاب پر قابو پانے والی اننگز کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button