احسن خان کو برطانوی پارلیمنٹ میں خصوصی شیلڈ پیش
ویب ڈیسک: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احسن خان کو انڈسٹری اور کمیونٹی کے لیے خدمات کے اعتراف میں برطانوی رکنِ پارلیمنٹ افضل خان کی جانب سے خصوصی شیلڈ پیش کی گئی۔
ایوارڈ کی یہ تقریب برطانوی پارلیمنٹ کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی، جس میں ممبرانِ پارلیمنٹ محمد یاسین اور نصرت غنی سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران مقررین نے احسن خان کی فنی خدمات، سماجی کردار اور کمیونٹی کے لیے مستقل محنت کو سراہا۔
مقررین کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز احسن خان کی طویل جدوجہد، محنت اور عزم کا اعتراف ہے۔ اس طرح کے اعزازات نہ صرف فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں بلکہ نئی نسل کے لیے بھی راستہ اور مثال قائم کرتے ہیں۔
اداکار احسن خان نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا:
“برطانوی پارلیمنٹ میں واقعی ایک اہم دن! مجھے ایک ایوارڈ سے نوازا گیا جسے افضل خان سی بی ای، ممبر پارلیمنٹ نے پیش کیا۔”






