انٹرٹینمنٹ

اس کا ذمہ دار کون ہے؟ بچے کی موت پر سجل علی کا سوال

کراچی: پاکستان ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ سجل علی نے کراچی کے نیپا فلائی اوور کے قریب گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے والے تین سالہ بچے ابراہیم کے حادثے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بچے کی لاش 14 گھنٹوں کی تلاش کے بعد نالے سے نکالی گئی اور اس کی نماز جنازہ شاہ فیصل کالونی میں ادا کر کے تدفین کر دی گئی۔

سجل علی نے انسٹاگرام اسٹوری پر شہر کے بگڑتے نظام اور انتظامیہ کی نااہلی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا: "ایسا شہر جو لاکھوں لوگوں کا بوجھ اٹھاتا ہے، مگر بدلے میں کوئی دیکھ بھال نہیں ملتی۔ اس ناکام سسٹم کا ذمہ دار کون ہے؟ آج ایک بچہ اپنی جان سے گیا، اور میں تصور بھی نہیں کر سکتی کہ اس کے والدین پر کیا گزر رہی ہوگی۔ وہ معجزے کا انتظار کر رہے ہوں گے، مگر ہمارے پاس کوئی فعال نظام نہیں، اسے بچانے والا کوئی نہیں تھا۔”

ابراہیم کے نانا نے میئر کراچی سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ "ووٹ لینے کے لیے سب آتے ہیں، لیکن مدد کے لیے کوئی نہیں آیا۔”

اس واقعے پر شہریوں کے ساتھ ساتھ شوبز شخصیات نے بھی غم و غصے کا اظہار کیا اور انتظامیہ سے فوری طور پر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید دکھائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button