انٹرٹینمنٹ
سنگیتا نے رشی کپور کے والد کی جانب سے شادی کی پیشکش کا راز کھول دیا
پاکستان کی نامور اداکارہ سنگیتا نے بھارتی اداکار رشی کپور کے والد راج کپور کے حوالے سے دلچسپ انکشاف کیا ہے۔
نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان کے سوال پر کہ کیا رشی کپور نے آپ کو شادی کی آفر کی تھی، سنگیتا نے کہا کہ شادی کی پیشکش رشی کپور نے نہیں بلکہ ان کے والد نے کی تھی۔
اداکارہ نے بتایا کہ وہ فلم پریم روپ میں ہیروئن کا کردار ادا کرنا چاہ رہے تھے، اور ان کے والد نے تجویز دی کہ جھوٹ موٹ کی شادی کروائی جائے تاکہ وہ فلم کے لیے بھارت میں رہ سکیں۔
سنگیتا نے وضاحت کی کہ انہوں نے اس پیشکش کو مسترد کر دیا کیونکہ وہ پاکستان میں ہی کافی مشہور تھیں اور اپنا ملک چھوڑ کر کسی اور ملک میں جانے کو تیار نہیں تھیں۔






