سلمان خان نے بگ باس 19 میں دھرمیندر کی وفات پر جذباتی خطاب کیا
بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے بگ باس 19 کے تازہ ترین ویک اینڈ کا وار میں جذباتی خطاب کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ لیجنڈری اداکار دھرمیندر کی وفات کے بعد شو کی میزبانی ان کے لیے نہایت مشکل ہو گئی تھی۔
سلمان خان، جو دھرمیندر کے بہت قریبی دوست تھے، نے کہا کہ ان کے انتقال نے نہ صرف ان کے دل پر گہرا اثر چھوڑا بلکہ پوری فلم انڈسٹری، مداحوں اور ملک کو بھی بڑا صدمہ پہنچا ہے۔
گفتگو کے دوران سلمان خان نے بھاری آواز میں کہا کہ دھرمیندر کا جانا ایک بہت بڑا نقصان ہے اور اگرچہ شو کا شیڈول جاری رکھنا ضروری تھا، لیکن وہ اس ہفتے میزبانی کے موڈ میں نہیں تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس ہفتے بگ باس ہوسٹ نہیں کرنا چاہتے تھے، مگر زندگی آگے بڑھتی رہتی ہے۔
واضح رہے کہ دھرمیندر 24 نومبر 2025 کو 89 برس کی عمر میں اچانک انتقال کر گئے تھے، جس کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری شدید سوگ میں ہے۔






